ZINA SE BACHNE KA WAZIFA

سید نا حمید صلی اللّٰہ علیہ وسلم 


اس نام کی خو بی یہ ہے کہ یہ نام حق تتعالیٰ شا نہ، کا بھی  ہے ۔ اور یہی  نام سرکار دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا بھی ہے اد کے معانی ہیں ۔ بے حد تعریف کے قابل ۔ یعنی وہ ذات جو قابل تعریف ہواورجسکی تعریف حد سے زیادہ کی جا تی ہو ۔اس کے اعداد 62ہیں ۔
*بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جو شخص یہ چا ہتا ہو کہ وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے وہ بکثرت اد نام کا ذکر کرے ۔
*بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص مختلف گناہوں میں مبتلا ہو اوران سے حفاظت چاہتا ہو تو اس کو چا ہےکہ نماز کی پابندی کرے اور ہر فرض نماز کے بعد اس اسم مبارک کا ذکر 62 مرتبہ کیا کرے ۔کچھ ہی دنوں میں اس کو گناہوں سے نجات مل جائے گی۔اس اسم مبارک کے ذکر سے شراب ،زنا،جوا،سٹے بازے وغیرہ جیسے معاصی سے حفاظت ہوتی ہے۔
*بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر کسی گناہ گار کو یہ اسم مبارک سات سو مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلادیں تو اس کو گناہ سے توبہ مانگنے کی تو فیق نصیب ہوگی۔اس کا دل گناہوں سے نفرت کرنے لگےگا اور رفتہ رفتہ وہ ہر طرح کے گناہ کیبرہ سے پوری طرح محفوظ ہو جائے گا ۔
*بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص عشاء کے بعد اس اسم مبارک کا ورد ایک ہزار مرتبہ کرلیا کرے تو اس کے اندر تقوے کی صلاحیت پیدا ہوجائے اور دنیا میں اس کو عزت ومقبو لیت کی دولتِ عطا ہو۔
اس اسم مبارک کا نقش انسان کومتقی اور پر ہیز گا ر بناتا ہے اور اد میں عبد یت کی اعلیٰ صلاحیت پیدا کر تا ہے 
جن حضرات وخواتین کے نام کا پہلا حرف الف،ہ،ف،ط،م،ش،یاذہو ۔ ان کوگلے میں ڈالنے کے لئے یابازو پر با ند ھنے کے لئے مندرجہ ذیل نقش دیا جائے ۔اس نقش کو لکھتے وقت اگر عامل اپنارخ جانب مشرق کر لے اور ایک زانو ہو کر نقش لکھے تو افضل ہے۔
                                             


                                                                               نقش یہ ہے۔ 



Post a Comment

0 Comments